روٹری کلب، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی کوششوں سے بہت جلد پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا؛ ڈائر یکٹر روٹری انٹرنیشنل

Published on February 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,100)      No Comments

002 ROTARY PHOTO INTERCITY MEETINGرحیم یار خان ( یو این پی ) روٹری انٹرنیشنل کے ڈائر یکٹر پی ٹی پرابھاکر نے انٹر سٹی میٹنگ میں کہا کہ روٹری کلب ، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی کوششوں سے بہت جلد پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔انھوں نے پولیو آگاہی مہموں کے حوالہ سے رحیم یار خان کلب کی خدمات کو سراہا اور پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ کو پاکستان، انڈیا، سری لنکا اور نیپال پر مشتمل روٹری ریجن کے سال 2014-15 کے روٹری ریجنل ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارکباد دی ۔فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر منصور الحق، سابق ڈسٹرکٹ گورنرانتھونی رچرڈ،شہزاد احمد، کے علاوہ میر علی، سلیم خان،طلعت جاوید، اقبال ملک، مقبول بابری،خرم قریشی،میڈم نالانی،فائزہ قمراور پاکستان بھر سے آئے ہوئے دیگر پانچ سو سے زائد روٹری ممبران نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes