اراکین پارلیمنٹ کی خرید و فروخت سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے،رحیق عباسی

Published on February 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 567)      No Comments

01
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے وزیر اعظم کے بیان کے ردعمل میں کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں اراکین پارلیمنٹ کی خرید و فروخت کی خبروں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے ۔چھانگا مانگا کی سیاست کے بانیوں نے جو بویا آج کاٹ رہے ہیں ۔ووٹوں کی خرید و فروخت کو مکروہ کاروبار کہنے والے بتائیں سیاست میں یہ مکروہ کاروباری کلچر کون لایا ؟ سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین میں 12ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ بانٹنا کیا اس مکروہ کاروبار کا حصہ نہیں ؟جعلی جمہوریت اورعضو معطل الیکشن کمیشن نے ملک و قوم کو بحرانوں کے تحفے دئیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ ونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج جتنے بھی سیاسی جمہوری بحران اور بیڈ گورننس کے مسائل ہیں یہ سب موجود حکمرانوں کا دیا ہو ا سیاسی کلچر ہے ۔1988میں خرید و فروخت کی سیاست کا جو بیچ بویا گیا تھا وہ آج تنا ور درخت بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے سوا کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جس پر اعتما دکیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ حکمران نئے سیاسی تنازعات اور مصروفیات کو جنم دے رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes