ہارون آباد(یواین پی)وائٹل کی جانب سے متعارف کرائی گئی سکیم “جیتو صفائی سے “کے حوالہ سے تقریب قرعہ اندازی انعامات منعقد کی گئی تقریب میں مارکیٹنگ مینجرچوہدری محمد توقیر انور و دیگر نے خصوصی طور شرکت کی ۔اس سکیم میں صارفین نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اس سکیم کی افادیت کو سراہامارکیٹنگ مینجر چوہدری محمد توقیر انور نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی معیار کا وائٹل سوپ جدید صفائی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور یہ حلا ل سوپ ہے جس کی کوئی مثال نہیں ہے معیار کے ساتھ ساتھ صارفین کو انعامات کے ذریعے خوشیاں فراہم کر کے ان کے ساتھ ساتھ دلی جذبات کا اظہار ہے مستقبل میں وائٹل اپنے صارفین کے لیے مزید بھر پور جذبے سے سکیمیں متعارف کرانے کا عزم کر رکھا ہے ۔