چنیوٹ میں نکلنے والی معدنیات ملک و قوم کیلئے خدا کا عظیم تحفہ ہیں عابد قریشی

Published on March 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

Graphic1
لاہور(یواین پی)پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ملک کو تمام قسم کی نعمتوں سے نوزا ہ چنیوٹ میں نکلنے والی معدنیات ملک و قوم کیلئے خدا کا عظیم تحفہ ہے اگر ان قدرتی وسائل کو ملک و قوم پر ایمانداری و دیانت داری سے خرچ کئے جائیں تو ہمارا ملک دنیا کا عظیم ملک بن کر ابھر سکتا ہے اور اگر ملک میں اقتصادی راہداری روٹ، بھاشا ڈیم ،تھرکول منصوبے کے ساتھ ساتھ کالاباغ ڈیم،ایران سے تیل و گیس و بجلی کا منصوبوں سمیت دیگر قومی منصوبے بھی بن جائیں تو ملک دنیا کا عظیم ملک بن سکتا ہے۔پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور ملک میں الیکشن کمیشن،عدلیہ و،قومی اداروں،پالیسیوں،لیڈر شپ، آئین و قانون کی مضبوط حکمرانی اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے جس ملک میں قانون و آئین کی بالادستی ہوتی ہے وہی ملک خوشحالی و ترقی یافتہ ہوتاہے ملک وملت کی تعمیروترقی،خوشحالی کیلئے عدلیہ ،الیکشن کمیشن ،نیب اور ایف بی آر سمیت ملک کے تمام قومی اداروں اور قومی پالیسیاں کو بااختیار اورمضبوط بنانا ہوگا۔ ملک میں عسکری ونگ،اسلحہ کلچر،لثانیت،قومیت،مذہبی انتشار پھیلانے والوں اورادوائی،سپرے، زرعی اجناس سمیت دیگرچیزوں میں ملاوٹ کرنیوالے ملاوٹ مافیا، قبضہ گروپوں،ذخیرہ اندوزوں اور ان کے سرپرست ٹولے کے خلاف بلاتفریق بدترین کاروائی کرنا ہوگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes