نئی دلی(یو این پی)نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے ممبران کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ لنچ کرنے کیلئے اچانک پارلیمنٹ کی کینٹین پر آگئے ۔نریندر مودی جب دوپہر کے تقریبا ایک بجے کمرہ نمبر 70میں بنائی گئی کینٹین پر تشریف لائے۔ینٹین کے انچارج بی ایل پروہت نے وزیر اعظم سے پوچھا ”سر آپ کیا لیں گے‘جس نریندر مودی نے سبزی کی ایک تھالی اور سلادکا آرڈر دیا۔ وزیر اعظم کو کھانے کی ایک تھالی جس میں پالک سبزی،راج ماہ،دال ،سلاد ،چاول اور تندوری روٹیاں تھیں پیش کی گئی۔بیرے راما شنکر کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کو48روپے(انڈین 29 روپے) کا بل پیش کیا گیا جس پر انہوں نے 100 کابھارتی نوٹ اپنی جیب سے نکال کر دیا اور انہیں 71 روپے واپس کر دیئے گئے۔کینٹین میں کام کرنے والے ملازمین کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے منرل واٹر کی بجائے سادہ پانی پیا۔