لاہور ( یو این این پاکستان بیورو چیف زکیر احمد بهٹی) معروف چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل مور محل میں کاسٹ کر لیا گیا. نجی ٹی وی چینل کے لئے تیار کی جانیوالی ڈرامہ سیریل مور محل جسے اے اینڈ بی پروڈکشنز تیار کررہی ہے اس میں چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی ان کی فنی قابلیت کو دیکھتے ہوئے شامل کرلیا گیاہے ردا عاصم نے گذشتہ روز اس سیریل کو سائن کیا ہے ردا عاصم نے یو این این پاکستان کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ڈرامہ سیریل( کس سےکہوں) پی ٹی وی ہوم سے ہر اتوار کی رات 8 بج کر 5 منٹ پر آن ائیر ہوتا ہے اور اسی ڈرامہ سیریل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس نئے سیریل مور محل میں مجهے کاسٹ کیا گیا ہے مجهے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل کا حصہ بننے جارہی ہیں اس میں ان کا کردار بہت دم دار ہے جس سے مجهے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کھل کر موقع ملے گا اس سیریل کے لیے ابتک عمران احمد،جاناں ملک،فضا علی ،میشا شفیع کوکاسٹ کرلیاگیاہے جبکہ اداکارہ میرا بھی اس میں گیسٹ کریکٹر کرینگی۔ہدائتکار سرمدسلطان کے مطابق اس سیریل پر تقریباً 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں مہنگے ترین کالباس اور لوکیشنز استعمال کی جائیگی اس ڈرامے کو سرمد صہبائی نے لکھا ہے ان دنوں اس کی کہانی پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے