کافی پینے والے لوگوں کو اعصابی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ امریکی ماہرین

Published on March 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,065)      No Comments

06
لاس اینجلس۔۔۔امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ کافی پینے والے لوگوں کو اعصابی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جو لوگ کافی پیتے ہیں، انہیں کافی نہ پینے والوں کی نسبت اعصابی ٹوٹ پھوٹ ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ عادت بیماری کے خلاف دماغ میں دفاع کا کام کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دن میں 3 تا 6 کپ کافی کا معمول بنانا سود مند ہے تاہم کافی کو معمول کا حصہ بنا کر اعصابی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیقات میں کافی کو دل کی بیماری اور الزائمر کی بیماری سے بچاؤ میں بھی معاون قرار دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy