آصف علی زرداری کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی

Published on March 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments
02
اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ے کہ ہولی کا تہوار رنگوں اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہولی امن، خوشحالی اور خوشیوں کی نوید نا صرف یہ کہ ہندوؤں کے لئے لائے گی بلکہ تمام لوگوں کے لئے خوشی اور خوشحالی کا باعث ہوگی۔ ہولی برائی پر اچھائی اور اندھیرے میں روشنی سے عبارت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال ہولی برائی پر اچھائی کی فتح اور حقیقی خوشی کا باعث ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام اقلیتوں چاہے وہ ہندو ہوں، مسیحی ہوں یا دیگر غیر مسلم ہوں انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہمارے لئے ضروری ہے اور پارٹی غیرمسلموں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی اور ملک کی ترقی میں غیرمسلموں کے موثر کردار کی حوصلہ افزائی کر تی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ہندو اور دیگر غیرمسلم بھائی ملک کی ترقی، خوشحالی اور بین المزاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیتی رہیں گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题