لاہور۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف جیت پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران بہترین کھیل پیش کرنے پرقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی محنت اور ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ میچوں میں بھی فتح حاصل کرے گی۔