مشہور گلوکار ظہیر لوہار کا نیا والیم منڈا لوہار دا ریلیز

Published on March 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 950)      No Comments

FB_IMG_1425565517945-1
جدہ (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)پنجابی زبان کے مشہور گلوکار ظہیر لوہار نے اپنے نئے البم کے ریلیز کے موقع پر یو این این پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آڈیو اور ویڈیو البم منڈا لوہار دا مارکیٹ میں دستیاب ہے جس طرح کے حالات ہے آج کے زمانے میں کوئی بهی گلوکار اپنی کیسٹ ریلیز نہیں کر رہا اپنے چاہنے والوں کی پر زور فرمائش پر ہی میں نے یہ کیسٹ ریلیز کیا ہے اس کیسٹ میں 10 گانے ہے اور منڈا لوہار دا اور دهی رانی میرے خصوصی گانوں میں شامل ہے امید ہےشائقین موسیقی کو پسند آئینگے جس طرح آپ سب نے مجهے پہلے سب البم پر پیار دیا ہے اس نئے کیسٹ پر بهی آپ سب کا پیار ملے گا میں امید کرتا ہوں کہ میرا نیا کیسٹ آپ سب کو ضرور پسند آئے گا میں دل کی گہرائیوں سے یو این این پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس طرح ہر نئے پرانے گلوکاروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہے اسی طرح انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ہے یہ قابل تعریف ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题