اسلام آباد(یو این پی ) سینٹ میں حالیہ انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی 26 نشستوں کے ساتھ سہر فہرست، مسلم لیگ ن 24 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ایم کیو ایم کی 8، مسلم لیگ ق کی 4، جے یو آئی ف کی 4، عوامی نیشنل پارٹی کی 6، پختونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی کی 3، تین، بین این پی عوامی کی 2، فنکشنل لیگ اور بی این پی عوامی کی ایک ایک نشست ہے، 6 آزاد ارکان بھی ہیں۔ سینٹ کے 2015 کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے 7 نشستیں حاصل کیں ۔مسلم لیگ ن نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور بلوچستان سے 3 نشستیں حاصل کیں، جس کے بعد ن لیگ کے سینیٹرزکی تعداد 24 ہو گئی ہے۔