میاں چنوں،دیرینہ دشمنی پر آذان فجر کے فوری بعد مسجد میں فائرنگ

Published on March 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

images
میاں چنوں(رضا جعفری سے)دیرینہ دشمنی پر آذان فجر کے فوری بعد مسجد میں فائرنگ ،مؤذن سمیت -2افرادشدید زخمی ،ایک کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیااطلاعات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر-119پندرہ ایل اگوآنہ کی مسجد میں نماز فجر کی آذان کے فوری بعد -3 مسلح افراد گاؤں کی اکلوتی مسجد بریلوی میں داخل ہوئے اور مسجد میں موجود نائب پیش نماز و مؤذن عمر فاروق جٹ اور محمد شفیع اگوآنہ جو کہ وضو کی تیاری میں مصروف تھے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا جہاں سے محمد شفیع کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جہاں اس کی حالت اب بھی خطرہ میں بیان کی جاری ہے ۔اہلیان دیہہ کے مطابق اگوآنہ اور سیال برادری میں درینہ دشمنی چلی آرہی جس میں ایک قتل کے مقدمہ کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ کو ہوا جس میں اگوآنہ برادری کا ملزم بری ہوگیا تھا جس پر شک کیا جارہا ہے کہ مدعی فریق نے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog