عبدالحکیم (فیصل جاوید) میں مسلم لیگ (ن) ضلع خانیوال کے صدر راؤ سعادت علی خان کا تنظیمی دورہ کارکنو ں کی کثیر تعداد نے مسلم لیگ (ن) عبدالحکیم سٹی کے صدر حاجی علی صدیقی کی قیادت میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی ریلی کی صورت میں قیصر چوک بائی پاس پر ان کا استقبال کیا ضلعی سدر کو ایک بہت بڑ ے جلوس کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس پرانی سبزی منڈی لایا گیا جہا ں پر سٹی صدر حاجی علی اکبر صدیقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سٹی صدر نامزد ہو نے کے بعد میں نے اپنے آپ کو عبدالحکیم کی غریب عوام کیلئے وقف کر دیا ہے مسلم لیگی قیادت کی طرف سے کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا اور ورکروں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کیلئے میدان میں اترآئیں علی اکبر صدیقی کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے ضلعی صدر راؤ سعادت علی خان نے کہا کہ بطور سٹی صدر علی اکبر صدیقی کا انتخاب میں سمجھتا ہو ں کہ میں نے امانت اصلی امین کو پہنچا دی ہے یہا ں سے منتخب عوامی نمائندوں سے عبدالحکیم کو تحصیل کا درجہ دلوانے کیلئے بات کر کے بہت جلد عبدالحکیم کی عوام کو خوشخبر ی سنائیں گے بعد میں ضلعی صدر نے عبدالحکیم مسلم لیگ (ن) کے دفتر کا افتتاح کیا اس مو قع پر سابق سٹی صدر حاجی اشرف بٹ ،چودھری جا ن محمد شہزاد ،محمد پر ویز آفتا ب ، محمد یاسین سیا ل، چودھری شہباز احمد ،چودھری تو قیر ،چودھری نذیر،یوسف ڈوگر، ملک شبیر ،چودھری شفیق ،چودھری فاروق ،سٹی جنرل سیکرٹری چودھری ندیم جٹ، ملک علی آصف ، تحصیل نائب صدر چودھری عدنان ثاقب کے علاوہ کثیر تعداد مو جو دتھی ۔