پاکستان اورکویت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے محمداسلم خان

Published on March 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

rafai house
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستان کے سفیر محمداسلم خان نے کویت کے سابق وزیرمذہبی امور سید یوسف ہاشم الرفاعی کے دیوانیہ میں ان کے جان نشین سید یعقوب یوسف الرفاعی اور دیگر کویتی اورپاکستانیوں سے ملاقات کی ۔اس موقعہ پر ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر ،چوہدری شبیر احمد الرفاعی ،محمد ارشد جنجوعہ ،شکیل احمد ڈار ،ریاض احمدبھی موجود تھے ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات پر خصوصی بات چیت ہوئی سفیر پاکستان نے ڈاکٹر یعقوب یوسف الرفاعی کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اس موقعہ پر حافظ محمد شبیر نے بتایا کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نمائش ایکسپو میں دنیاسے جانے والے وفود میں کویت کا سب سے بڑا وفد تھا جس میں کویتی اور پاکستانی تاجروں نے شرکت کی اور پاکستان کویت کے تعلقات مضبوط ہوں گے ۔ڈاکٹر یعقوب الرفاعی نے کہاکہ انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے اورانشاء اللہ تعالی پاکستان اورکویت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اورہماری کوشش ہوگی کہ کویت میں پاکستانی وفود آئیں جو ویزوں پر عائد پابندی ہے اسے اٹھانے میں بھرپورکوشش کی جائے گی ۔سفیر پاکستان نے کہاکہ کویت پاکستان کے تعلقات ٹھوس بنیاد پر قائم ہیں اوران میں مزید مضبوطی آئے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes