کراچی (یو ین پی) طلباءکے احتجاج کے بعد جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا اور کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا نے انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ فیسوں میں اضافے اور اس کے خلاف احتجاج کی خبر میڈیا میں نشر ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کئے اور فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا۔