ن لیگ تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کیلئے عام شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے، شیریں مزاری

Published on March 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 801)      No Comments
04اسلام آباد۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے عوام کو تحفظ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کیلئے عام شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے جبکہ دنیا کے کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں اس حکومت کو اس قسم کے مجرمانہ اور غیر انسانی اقدامات کو بالکل برداشت نہیں کیا جاتا۔ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی محاذ کی حیثیت کا حامل ہے اور سرمایہ کاری اور ترقیاتی نقصان کے علاوہ سب سے زیا دہ جانوں کے نذرانہ پیش کر چکا ہے۔مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اپریل 2014میں وزارت داخلہ کے حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیراعظم نے سکیورٹی مقاصد کیلئے خیبرپختونخواہ کیلئے چین سے 4اسکینرز کی درآمد کی منظوری دی جن کی مجموعی لاگت 1ارب تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے چین جانے والے وفد میں خیبرپختونخواہ سے حکام کو بھی شامل کیاگیا۔ آزمائشی/پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 2اسکینرز منگوائے گئے مگر خیبرپختونخواہ کو فراہم کرنے کی بجائے ایک کو سندھ حکومت کے حوالے جبکہ دوسرے کو اسلام آباد میں نصب کر دیا گیا۔ان کے مطابق بقیہ دو اسکینرز بھی تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران اسلام آباد پہنچے مگر وزیراعظم نے دھرنے کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کو ان بقیہ دواسکینرز سے بھی محروم کر دیا اور وہ تاحال وفاقی حکومت کی تحویل میں بغیر کسی مقصد و افادیت غیر مستعمل پڑے ہیں۔ چنانچہ نہ صرف خیبرپختونخواہ حکومت بلکہ صوبے کے عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے اور اس شرمناک روایت کو برقرار رکھنے پر وفاقی حکومت کی باز پرس کی جانی چاہیے کیونکہ اگر صوبائی حکومت کو مذکورہ اسکینرز بروقت فراہم کر دیے جاتے تو آرمی پبلک سکول اور امام بارگاہ پر حملوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ محض تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کیلئے وفاقی حکومت کا اسکینرز کو بلاوجہ اپنی تحویل میں رکھنا اور صوبے کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا انتہائی شرمناک ہے۔ ان کے مطابق جنوری 2015میں انسداد منشیات فورس نے ان دو اسکینرز کے حصول کیلئے وزارت داخلہ کو خط تحریر کیا اوریوں ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ کو اس کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے میں ایک اور Scamبھی موجود ہے کیونکہ اسلام آباد میں ابتدائی طور پر لگائے جانے والے اسکینرز میں بہت سے نقائص پائے گئے تاہم وفاقی حکومت نے اس کے باوجود چین سے بقیہ دو اسکینرز بھی منگوائے کیونکہ یہ چینی حکومت کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme