ممبئی۔۔۔ایک حالیہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پروگرام تو نہیں دیکھا لیکن جو کچھ عامر خان نے کہا اس سے اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں کسی کے جذبات بھڑکانے نہیں چاہیے اور یہ بالکل درست تجزیہ ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنے جذبات مجروح کروانے کیلئے اس سے بڑے مسائل موجود ہیں۔ ہمیں اس بات پر غصہ ہونا چاہیے کہ بیشتر لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور معاشرے میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔