اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میاں رضا ربانی چونکہ اب سینیٹ کے چیئرمین بن جائیں گے اس لئے انہوں نے اعلیٰ جمہوری روایات کے مطابق پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔