گردوں کا عالمی دن شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں منایا گیا

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

01
لاہور۔۔۔گردوں کا عالمی دن شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں منایا گیا جس کا موضوع تھا ’’صحت مند گردے سب کے لئے ‘‘حسب روایت اس سال بھی فری میڈیکل سکریننگ کیمپ منعقد ہوا جس کا افتتاح پروفیسر بریگیڈئیر(ر)ظفر احمد، پرنسپل جنید سرفراز خان،پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تھے۔فری میڈیکل سکریننگ کیمپ میں گردوں کے ماہرڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان کے بلڈپریشر،شوگر،کولیسٹرول یورک ایسڈ کا بھی مفت ٹیسٹ کیا گیا۔ بعدازاں پبلک سیمینار سے پروفیسر محمود علی ملک فزیشن اور ماہر ذیابیطس اور پروفیسر طاہر شفیع نیفرالوجسٹ نے شرکاء سے خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کا جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ گردے فیل ہونے کی بنیادی وجہ بلڈ پریشر اور شوگر کی زیادتی ہے اور لوگ صحتمند طرز زندگی اپنا کر اور بلڈ پریشر وشوگر کو معتدل رکھ کر گردوں کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ ورلڈ کڈنی ڈے 12 مارچ کو پوری دنیا میں صحت مند گردوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان کے پیچیدہ امراض سے بچنے کی آگاہی کے لئے انٹر نیشنل سوسائٹی آف نیفرالوجی اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف کڈنی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog