کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائز (پی آئی اے) نے اپنی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے ایک بارپھر باکمال لوگ لاجواب سروس کا کردار اداکرناشروع کردیا ہے جس کی مثال جمعہ کی رات پی کے205لاہور سے کویت کے لئے بروقت(9.20پی ایم) پرواز کرگئی اور کویت اپنے دئیے گئے وقت (11.30پی ایم)پر پہنچ جانا یہ پی آئی اے کی ایک بار پھر اپنے مسافروں میں اپنی کھو ئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنا ایک عمدہ مثال بن گئی ہے اور پی آئی اے کی پرواز کی کویت وقت کے مطابق بروقت پہنچنے پر کئی مسافروں کو فائدہ پہنچ گیا جو اپنے چھ ماہ انٹری کے اسی روزپہنچے اگر پرواز آدھ گھنٹہ بھی لیٹ ہوجاتی تو کئی مسافر جو لوگ میں اپنی چھ ماہ کی انٹری کے لئے تھے وہ ہمیشہ کے لئے کویت ویزہ سے ہاتھ دھو بیٹھتے واہ پی آئی اے اپنی ساکھ کو اسی طرح بحال کرنے میں محنت کریں تاکہ ایک بار پھر مسافرکہہ سکیں باکمال لوگ لاجواب سروس صرف پی آئی اے ۔