وہاڑی( یواین پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو رانا سلیم احمد نے ٹی ایم اے آفس وہاڑی میں بچوں کو انسداد پو لیو کی ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ پو لیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ٹی ایم او میا ں محمد اظہر جا وید ، سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد اظہر بٹ، سینئر ویکسنیٹر ذوالفقار ، سماجی رہنما نوشین ملک بھی مو جو د تھے رانا سلیم احمد نے پو لیو کے قطرے پلا تے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو پو لیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین پا نچ سال کی عمر والے بچوں کو پو لیو کے قطرے ضرور پلا ئیں اور بعض متا ثر ہ کی طرف سے پو لیو ویکسین کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ پر کا م نہ کریں انہوں نے کہا کہ پو لیو کا مرض بچوں کی عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے جبکہ ویکسین بچوں میں اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو پڑھا تی ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے بتا یا کہ تین روز مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک کی عمر کے چار لا کھ ننا نوے ہزار سات صد با ئیس بچوں کو پو لیس ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے بارہ سوانتیس ٹیمیں کام کررہی ہیں جن کی ما نیٹرنگ کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے