باکو ۔۔۔ صدر مملکت ممنون حسین نے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو سے کچھ فاصلے پر سیاحتی مقام ملتان سرا کا دورہ کیا اور دیدہ زیب مقامات کی سیر کی۔ ملتان سرا قدیم آذربائیجان کا ایک پرانا شہر ہے، جسے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ صدرمملکت نے آذربائیجان کے شناختی ورثے کو انتہائی محنت اور لگن سے محفوظ کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ ثقافت ہی کسی ملک کا اصل اثاثہ ہوتی ہے جسے محفوظ کرلیا جائے تو نئی اور پرانی نسل کے درمیان رابطے کی کڑی قائم ہوجاتی ہے۔ صدر مملکت اور ان کے وفد کے اعزاز میں آذربائیجان کے قدیم روایتی انداز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ صدر مملکت نے باکو میں کارپٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف اقسام کے آذربائیجانی قالینوں اور دیگر مصنوعات کا جائزہ لیا۔ صدر مملکت نے میوزیم میں موجود قالینوں اور دیگر اشیاء میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آذربائیجانی قالین نفاست، خوبصورتی اورمعیار میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے باکو میں فلیگ سکوائر کا بھی دورہ کیا