پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جارہی ہے ،سی پی او

Published on March 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 969)      No Comments
06
راولپنڈی ۔۔۔راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 134مقدمات درج کرکے 163ملزمان کو گرفتار کرکے20561پتنگیں اور808 ڈوریں برآمد کرلیں۔سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف گذشتہ دو دن جمعرات اور جمعہ کو بھرپور کارروائی کی ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے138 پتنگیں اور13 ڈوریں،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے53 پتنگیں اور14 ڈوریں،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے425 پتنگیں اور07 ڈوریں،تھانہ صادق آباد پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے193 پتنگیں اور 16 ڈوریں ،تھانہ سٹی پولیس نے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے154 پتنگیں اور02 ڈوریں ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 08 ملزم کو گرفتار کرکے اس سے 840 پتنگیں،05ڈوریں، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 07 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے300پتنگیں اور21 ڈوریں ،تھانہ وارث خان پولیس نے12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے229 پتنگیں اور66 ڈوریں،تھانہ بنی پولیس نے 40 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے805 پتنگیں 61ڈوریں، تھانہ رتہ امرال پولیس نے 06 ملزم کو گرفتار کرکے اس سے81 پتنگیں 37ڈوریں،تھانہ مورگاہ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے اس سے26 پتنگیں اور26ڈوریں ،تھانہ ریس کورس پولیس نے 02 ملزم کو گرفتارکرکے اس سے 16500 پتنگیں اور 59 ڈوریں، تھانہ نصیر آباد پولیس نے 01ملزم سے 500پتنگیں اور10ڈوریں، تھانہ ویسٹریج پولیس نے 01ملزم سے53پتنگیں اور08ڈوریں، تھانہ کینٹ پولیس نے 07ملزم سے36پتنگیں اور07ڈوریں، تھانہ صدربیرونی پولیس نے 05ملزم سے 22پتنگیں اور04ڈوریں، تھانہ مندرہ پولیس نے 01ملزم سے 200پتنگیں اور50ڈوریں، تھانہ گوجرخان پولیس نے 01ملزم سے05پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes