صدر مملکت ، وزیراعظم اور عمران خان کی لاہور بم دھماکوں کی شدید مذمت

Published on March 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

03
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس‘ متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت
حکومت ملک سے دہشتگردی ،انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، لوگوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم نواز شریف کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت
سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، چودھری شجاعت حسین، بشپ صادق ڈینیل ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعہ کی مذمت
اسلام آباد(یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، لوگوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ اتوار کو لاہور میں یوحنا آباد کے چرچز میں ہونیوالے بم دھماکوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جائیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ادھر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری ،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ،صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب ٗ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ٗ وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر عبد المالک ،پرویز خٹک ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد گور نر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی ،وفاقی وزراء پرویز رشید ٗ خواجہ سعد رفیق ٗ چوہدری نثار ٗ خواجہ آصف ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ انجینئر بلیغ الرحمن ٗ عابد شیر علی ٗاسحاق ڈار ٗ سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ ، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق ،بشپ آف پاکستان بشپ صادق ڈینیل ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes