چوہدری نثار نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلہ کے معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

001
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلہ کے معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا ہے جبکہ گزشتہ سالوں میں رہا کئے گئے مجرموں کے حوالے سے ایک ہفتہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ممالک خطرناک جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو ان معاہدوں کے تحت پاکستان لایا جاتا تھا اور وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے افسران کی ملی بھگت سے ان مجرموں کو غیرقانونی طور پر رہا کردیا جاتا تھا۔ وزیر داخلہ نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے نئی شفاف پالیسی وضع کرنے سے پہلے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو کسی بھی معاہدے کے کسی قسم کی پیش رفت کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کرنے والے افسران و ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ گزشتہ سالوں میں رہا کئے گئے مجرموں کے حوالے سے انکوائری ایک ہفتہ میں مکمل کی جائے اور اس میں شامل تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog