ایان علی کے جیل میں بھی نخرے،قیدیوں والا کھانا کھانے سے انکار

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

07
اسلام آباد ( یو این پی ) ایئرپورٹ سے امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ماڈل ایان علی نے جیل میں بھی نخرے شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایان علی کو ناشتے میں کھانا دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ماڈل ہیں اس لیے قیدیوں والا کھانا نہیں کھائیں گی ۔ان کے لیے فریش جوس مہیا کیے جائیں کیونکہ وہ نہار پیٹ تازہ پھلوں کے جوس پینے کی عادی ہیں۔ جبکہ دوپہر کو ایان علی نے دال روٹی کھانے سے بھی انکار کر دیا جبکہ ایک مرتبہ پھر ان کے لیے دال روٹی کی بجائے بسکٹ فراہم کیے گئے ۔اس کے علاوہ جیل میں قید ایان علی لیڈی کانسٹیبل سے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ بھی لیتی رہی ہیں۔ واضح رہے ایان علی گزشتہ روز 5 لاکھ ڈالر ابوظہبی سمگل کرنے کی کوشش میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہوئی تھیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog