جھنگ(محمدزاہد)محمد اشرف نامی شخص نے ریجنل آفس محتسب پنجاب جھنگ کے پاس درخواست گذاری کہ جامعہ فاروقیہ بستی عطا والی کی گلی کا ٹینڈر اور ٹھیکہ منظور ہونے کے بعد عرصہ دراز گزر جانے کے باوجود میسرز المنتظر کنسٹرکشن کمپنی نے کام شروع نہ کیا ہے لہٰذا مقررہ میعاد گزر جانے پر ٹینڈر منسوخ کیا جائے جس پر جس پر ایڈوائزر جھنگ عبیداللہ سیال نے کام کی منسوخی اور دوبارہ ٹینڈر کا حکم صادر فرمایا لیکن ٹی ایم اے جھنگ نے تا حال اُس حکم پر کسی قسم کا عملدرآمد نہ کیا ہے مذکورہ علاقہ کے رہائشیوں نے ٹی ایم اے خے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے