میاں چنوں(رضا جعفری سے)یوحنا آباد لاہور چرچ بم دھماکوں میں ھلاک ہونے والے میاں بیوی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا،تدفین سے قبل دعائی رسومات میں ہزاروں مردوخواتین کی شرکت ۔یوحنا آباد لاہور چرچ دھماکوں میں مرنے والے میاں بیوی کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاؤں135سولہ ایل سے تھا،جنکی میتیں انکے آبائی قبرستان پہنچا دی گئیں ہیں اور مذہبی رسومات کرنے کے ساتھ انکی تدفین کی گئی۔ مرنے والے میاں عبید سردار اوراس کی بیوی امرین لاہور جنر ل ہستپال میں جاب کرتے تھے،دھماکہ کے دوان انکی ایک سالہ بیٹی بھی انکے ہمراہ تھی جومعجزانہ طور پر زندہ بچ گئی،،قبر ستان میں ہزاروں لوگ تدفین کے دوران موجود تھے۔سکیورٹی کے اہلکاروں نے قبرستان کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا تھا۔