بریگیڈیئر صالح محمد صالح الامیری کمانڈر لینڈ فورسز متحدہ عرب امارات سمیت وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا ( یو این پی )بریگیڈیئر صالح محمد صالح الامیری کمانڈر لینڈ فورسز متحدہ عرب امارات کی زیر قیادت ایک سرکاری وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔پی او ایف آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ اور پی او ایف بورڈ ممبران نے وفد کا استقبال کیا ۔تبسم رحمان ڈائریکٹر ایکسپورٹ نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں11 ذیلی ادارے اور چھبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے دیئے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ۔چیئرمین پی او ایف بورڈ نے یو اے ای کے کمانڈر لینڈ فورسز کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔وفد نے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے پی او ایف میں تیار ہونے والی دفاعی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور پی او ایف کو دیگر اداروں کے لیے مثالی اور رول ماڈل قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes