مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،ڈی سی عدنان ارشد اولکھ، ڈی پی او رائے بابر سعید، ایم پی اے ندیم سیٹھی، سابقہ ایم این اے 129رانا مبشر سمیت ہزاروں افراد کی موودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق یوحناآبا د مظاہرین کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے 22سالہ محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سابقہ ایم این اے 129رانا مبشر ، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ڈی پی او قصور رائے بابر سعید، ڈی ایس پیز چوہدری حسن فارق گھمن و نذر عباس شاہ ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں، علماء کرائم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، ہر آنکھ اشکبار، رقت آمیز مناظر ، علماء کرائم کی طرف سے عوام کو پر امن رہنے کی تلقین۔