پیرمحل (یواین پی) پیرمحل شہر اور گردونواح میں موٹرسائیکلوں اور موٹرسائیکل رکشہ جات پر پریشر ہارن لگا رکھے ہیں جوکہ بریک سے لنک ہونے کے باعث چلتے ہوئے ایمرجنسی کا گمان پید اکرتے ہیں جس سے سڑک پر چلنے والے راہگیر خوف زدہ ہوجاتے ہیں منچلے موٹرسائیکلوں پر پریشر ہارن لگاکر چھٹی کے وقت گرلز سکول کالجز کے اردگرد منڈلاتے نظر آتے ہیں جس سے نہ صرف طلبہ وطالبات عدم تحفظ کا شکا رہوچکی ہے بلکہ ان پریشر ہارنوں کی وجہ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ٹریفک پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود سنگین مسئلہ کی روک تھام کے لیے کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی کچھ عرصہ قبل مجاز اتھارٹی کی طرف سے چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مہم کے تحت پریشر ہارن اتا ردیے گئے اور پریشر ہارن لگانے پر بھاری جرمانے کی شرط عائد تھی مگر موجودہ انتظامیہ نے اس مہم کو جاری رکھنے کی بجائے منچلوں کو قانو ن کو پامال کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ۔ ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی یالاپرواہی موٹرسائیکل ، موٹرسائیکل رکشہ جات پر پریشر ہارن شہریوں اور طلبہ وطالبات کی زندگی اجیرن بنا دی ہے سماجی فلاحی تنظیموں نے ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پریشر ہارن کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے ۔