لاہور ۔۔۔ لاہور کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے متاثرہ مزید بیالیس کیسز سامنے آئے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔لاہور کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے متاثرہ مزید بیالیس کیسز سامنے آئے ہیں راولپنڈی میں اٹھائیس، لاہور میں چودہ افراد کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ روالپنڈی کے بی بی اسپتال میں اکیس، ہولی فیملی اسپتال میں چھ، ڈی ایچ کیو میں ایک مریض زیرعلاج ہے۔لاہورکےسروسز اسپتال میں سات، جنرل میں پانچ جبکہ دو نجی اسپتال میں ڈینگی کے مریض داخل کرائےگئے ہیں طبی ماہرین کےمطابق موسم تبدیل ہونےکے باعث ڈینگی مچھر اب گھروں میں داخل ہو رہا ہے اس سے احتیاط ہی واحد نجات ہے۔ ڈینگی کا لاروا پانی جمع کرنے کے برتین ڈھانپ کر رکھا جائے اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔