بورے والا (یواین پی) گزشتہ روز ’’ بورے والا ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا ‘‘ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر احسن رشید میاں منعقعد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر بی ۔اے خرم ، ڈاکٹر مختار بیگ ،ڈاکٹر محمدانوار ،ڈاکٹر امتیاز احمد چوہدری، ڈاکٹر احسن رشید میاں ،ڈاکٹر شفیق احمد،ڈاکٹر زاہد حسین ،ڈاکٹرطارق چشتی ، ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر امجد نصیر،ڈاکٹرناصربلا ل چوہدری اور ڈاکٹر منصور شاہد نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا محمد فہیم کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی واضح رہے کہ ’’ بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا ‘‘کے جنرل سیکرٹری رانا محمد فہیم کو ہارٹ پرابلم کی بنا پہ نشتر ہسپتال ملتان ایڈمٹ کیا گیا ہے ۔