ثانیہ مرزا (آج)ایکشن میں نظر آئیں گی

Published on March 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments
04
لاس اینجلس(یو این پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ مرزا اور مارٹینا ہیگنز نے کوارٹر فائنل میں کایا کنیپ اور ڈنیلا ہنچووا پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار مارٹینا ہیگنز عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جہاں پر آج جمعہ کو ان کا مقابلہ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی امریکن جوڑی دار لیزا ریمنڈ سے ہو گا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy