پھول پودے دھرتی کا حسن اور قدرت کی رنگینیوں کے شاہکار ہیں آصف منیس

Published on March 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

19-3-2015 Flower Show
وہاڑی(یواین پی)صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پھول پودے دھرتی کا حسن اور قدرت کی رنگینیوں کے شاہکار ہیں موسم بہارمیں خوشنماپھول انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں یہ بات انہوں نے چاندنی پارک وہاڑی میں ڈی سی او جواد اکرم ،اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید،اور ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق کے ہمراہ ضلعی حکومت اور ٹی ایم اے وہاڑی کے اشتراک سے منعقدہ 5روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پرٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ڈی او زراعت سید علیم رضا زیدی،ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطا ء الرحمن دیگر افسران سابق یونین ناظم سید الطاف حسین شاہ ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم بھی موجود تھے صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ اس وقت ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ایسی تفریح شہریوں کو ذہنی دباؤسے نکالنے میں اہم ہیں انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش کے انعقاد کا ایک مقصد شہریوں کو تفریح کی فراہمی کے ساتھ ان میں پھولوں اور پودوں سے محبت کا شعور اجاگر کرنا بھی ہے اس موقع پر انہوں نے ڈی سی او جواد اکرم اور دیگر مہماں وں کے ہمراہ تمام سٹالوں کا معائنہ کیا اور مختلف اقسام کے دیدہ زیب پھولوں کے مختلف اقسام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی کی پھولوں کی نمائش کسی بھی بڑے شہر کی پھولوں کی نمائش سے کم نہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes