صدر مملکت ممنون حسین کی کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت
Published on March 21, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 258) No Comments
اسلام آباد۔۔۔صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 89
Related
Free WordPress Themes