ملتان ڈویڑن ، وزیرستان ایجنسی اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان
Published on March 22, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 512) No Comments
اسلام آباد (یوا ین پی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان،سرگودھا،ڈی جی خان،ملتان ڈویڑن ، وزیرستان ایجنسی اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ملک میں سب سے کم درجہ حرار ت استورمیں منفی تین، کالام منفی دو اور ہنزہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یواین پی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی تعداد دوہزار نوسو ساٹھ فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 87
Related
Free WordPress Themes