ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات ، نعیم خالق صدر اصغر علی جاوید سیکرٹری منتخب

Published on March 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 755)      No Comments

Burewala Photo 21-03-2015
بورے والا( یواین پی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات میں میاں محمد نعیم خالق صدر اصغر علی جاوید سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن وہاڑی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن وہاڑی کے انتخابات مقامی ہوٹل (حبیب فوڈ) میں پی ایف ایف کے مقرر کر دہ کنو ینیئر محمد جاوید اقبال چوہدری کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کی 12رجسٹر ڈ فٹ بال کلبوں کے ووٹر رز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق میاں محمد نعیم خالق نے 9ان کے مد مقابل مغیث انجم چوہان نے تین سیکرٹری کیلئے اصغر علی جاوید 9انکے مدمقابل نیا مت اللہ گوجر نے تین ووٹ حاصل کئے جنرل کونسل پنجا ب کیلئے محمد نعیم خالق نے 9جبکہ انوا ر الحق نے 3ووٹ حاصل کئے ۔ چوہدری عبدالرشید باجواہ اور ایم اصغر علی شاہ پہلے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ دیگر عہد یداروں کو جائنٹ سیکرٹری صوبیدار محمد اکرم ، رانا محمد سلیم خزانچی ، ارباب احمد اور شیخ اسلم کو سیکرٹری اطلاعات نامز د کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری وقا ص اشفاق سابق سیکرٹری بار ، محمد شاہد ، مہر محمد ندیم ، سردار ریاض احمد ڈوگر ،مقصو داحمد پہلوان ،ڈاکٹر سعید احمد ،محمد یاسر ، ملک سجاد حسین اعوان ، شیخ محمد رفیق ، چوہدری سعید اختر ، چوہدری محمد سعید گجر ، محمد عامر ، منور احمد پوسوال، محمد یٰسین ،محمد زاہد ، عدنان حیدر ، چوہدری یونس ، حاجی اشتیا ق احمد بھٹی ، ڈاکٹر علی حسن ،چوہدری عبدالرحمن مبشر ،نعیم اشفاق بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes