وہاڑی(یواین پی )ڈائریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی ڈاکٹر خیرالزماں نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دے کر ہم معاشرتی ناہمواریوں ، لسانیت ، فرقہ واریت دہشت گردی جیسی لعنتوں سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں یہ بات انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے انچارج ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ، ڈاکٹر ساجد حیدر ، ڈاکٹر عاصمہ کاشف، عفان الدین ، علی افتخار،اظفار چودھری بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خیرالزماں نے کہا کہ پاکستان کا قیام جن عوامل اور نکات کی بنیاد پر وجود میں آیا طلبا کا ان سے آگاہ ہو نا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی اچھی تعلیم اور تربیت میں پوری قوم کا مفا دہے کیونکہ مستقبل میں انہی نوجوانوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک میں جس میں وسائل کی کوئی کمی نہیں قدرت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے اور دشمنوں کی ہزار کوششوں کے باوجود یہ ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ہمیں متحد ہو کر ایک قوم بننا ہے اس لیے ہمیں آپس کے ہر قسم کے اختلاف کو پاکستان کی خاطر بھلانا ہے اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے کیونکہ اس کی بقا اور سلامتی میں ہی ہماری بقا اور سلامتی ہے یوم پاکستان کے حوالہ سے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا کے درمیان تقریری ، ملی نغموں ڈریس شو سمیت دیگر مقابلے کرائے گئے جن میں طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ملی نغموں کے مقابلہ میں شمائلہ مشتاق نے پہلی ، قومی پرچم سے مشابہہ لبا س کے مقابلہ میں طلبا میں عبدالوحید نے پہلی ، طالبا ت میں حنا کنول نے پہلی ، گروپ مقابلہ میں طالبا ت کے ماریہ پروین گروپ نے پہلی ، طلبا میں عمیر گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی طلبا و طالبات نے وطن سے محبت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف آئٹم پیش کئے آخر میں ڈائریکٹر خیرالزماں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں انعامات و اسناد تقسیم کیں