نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے رکنیت کا حلف اٹھالیا
Published on March 25, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 575) No Comments
اسلام آباد۔۔۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 ننکانہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق نے نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان سے حلف لیا۔ جس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ وہ رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خان کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر آئی ہیں۔ ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں اپنے والد سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خان کی قومی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل سیاست دان تھے۔ انہوں نے کہا کہ 40 ہزار کے واضح فرق سے ان کی فتح پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرکے اچھی مثال قائم کی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایوان میں موجود وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں مبارکباد دی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 121
Related
Free WordPress Theme