اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور قومی اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ہے‘ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے‘ حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی قومی اتفاق رائے سے شروع کیا گیا جس سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔