فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئی ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں،میک کولم

Published on March 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

07
آکلینڈ۔۔۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز برینڈن میک کولم نے پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک رسائی کو ٹیم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم اور ہمارے لئے دیرینہ خواب تھا، تعبیر ملنے پر بے حد خوشی ہوئی، فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئی ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ منگل کو فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیوی قائد نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی یہ ہم سب کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ہم اس تجربے سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بلا شبہ یہ ٹیم کی ناقابل یقین فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے 298 رنز کا ہدف اتنا آسان نہیں تھا لیکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے اسے ممکن بنا دیا جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، خصوصی طور پر گرانٹ ایلیٹ نے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا دونوں بہترین ٹیمیں ہیں اسلئے فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئی گی ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اگر ٹیم روایتی کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئی تو ہمارے پاس پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا سنہری موقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog