جدہ (زکیر احمد بهٹی) پولیس نے جدہ میں مختلف مقامات سے اب تک 74 ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے سیکرٹری کمشنری محمد الوافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدہ کی پولیس نے 4 ماہ کے دوران اقامہ اور محنت کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے افراد کو گرفتار کیا ہے یواین این پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد کی ہدایت کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو لوگ بهی غیر قانونی افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہے یا ملازمت مہیا کرتے ہے ان کے خلاف بهی یہ کاروائی ہو گی