جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں فل سٹاپ یا قومہ کی بھی تبدیلی نہیں کی: اسحاق ڈار

Published on March 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

01
اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق آار کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے لئے جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں فل اسٹاپ یا کومے کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم عمران خان کو اس حوالے سے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے آرڈیننس میں لچک دکھائی جب کہ جوڈیشل کمیشن معاہدے میں حکومت کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس لئے عمران خان کو چاہئے کہ وہ سنی سنائی باتوں پر عمل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوڑن کا شکار ہیں جب کہ حکومت مفاہمتی یادداہشت پر قائم ہے لیکن لگتا ہے کہ انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تاہم حکومت جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پیچھے ہٹی تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا اور ہم سڑکوں پر نکلے تو نوازشریف کے لیے حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme