یمن :حوثی باغیوں کیخلاف فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 شہری ہلاک

Published on March 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 743)      No Comments
04
صنعاء ۔۔۔سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 شہری ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول وزارت صحت کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ 12 افراد دارالحکومت صنعاء کے شمال میں ایک ائیربیس پرحملے کے دوران مارے گئے۔ جمعہ کی صبح فضائی حملوں کے دوران صنعاء کے جنوب میں صدارتی محل کو تین بار نشانہ بنایاگیا۔ اس محل پر باغیوں نے ایک ماہ قبل قبضہ کیا تھا ۔فضائی حملوں کے دوران صنعاء کے جنوب میں واقع عمران صوبے میں حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول آرمی بریگیڈ کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات معاریب صوبے میں باغیوں کے حامی ایک اور آرمی بریگیڈ کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ یمنی حکام کے مطابق جمعرات کوصنعاء کے جنوبی مضافاتی علاقے میں فوج کے اسلحہ ڈپو پرحملے کے دوران درجنوں افراد ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دارالحکومت صنعاء کی ایک مارکیٹ میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک راکٹ ایک دن بعد پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes