پھانسیاں، جیلیں، سزائیں پیپلز پارٹی کے جیالوں کا زیور ہیں۔عمرحیات

Published on March 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

index
لاہور(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویزن کے سیکرٹری اطلاعات عمرحیات تبسم نے لاہور ڈویزن کے صدر نعیم بٹ کے خلاف جھوٹے مقدمہ کی بھرپور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ نعیم بٹ کے مقدمہ سراسر سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور مقدمہ ہذا میں لگائے گئے تمام ترالزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے ، پہلے بھی تھانہ شاہدرہ لاہور میں نعیم بٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں نعیم بٹ باعزت بری ہوا تھا ،اور اسوقت تھانہ شاہدرہ کے علاقہ مجسٹریٹ حافظ مطیع الرحمن صاحب نے نعیم بٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ ثابت ہونے پر مقامی پولیس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ، جس کے ثبوت جلد ہی میڈیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے ان جھوٹے مقدمات سے گھبرا نے والے نہیں ،انہوں نے کہا کہ جلد ہی پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویزن نعیم بٹ کے خلاف ہونے والے مقدمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme