علائے کرام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں ،صدر مملکت ممنون حسین
Published on March 29, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 517) No Comments
صدر مملکت ممنون حسین کا ایوان صدرمیں ممتازعلمائے کرام اورمذہبی سکالرزکے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔۔۔ صدر مملکت ممنون حسین نے علائے کرام اور مذہبی سکالز پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اقدار، برداشت، اخوت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے موثرکردار ادا کریں اور علماء اور مذہبی سکالرزکو اسلام کی روشن تعلیمات کی روشنی میں اپنے خطبات اور تقاریر میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کی لعنت کے خلاف تعلیم عام کرنی چاہیے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایوان صدر میں ’’اخلاقی اقدار کے فقدان اور بدعنوانی‘‘ کے موضوع پر علمائے کرام اور مذہبی سکالرز کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں مفتی منیب الرحمن، مولانا راغب حسین نعیمی، مفتی اطہر نعیمی، مولانا مفتی شیر خان، مولانا ضیاء الحق نقشبندی، پیرسید نقیب الرحمن، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا احمد علی قصوری، مفتی محمد کریم خان، خواجہ پیر غلام خطیب الدین، پیر احمد فضیل خان، مولانا جہانگیر محمود، مفتی رفیع عثمانی، حافظ طاہر محمود اشرفی، قاری روح اللہ مدنی، مولانا عبدالکبیر آزاد، قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا محمد سلفی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، علامہ طالب جوہری، مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی ، قاضی سید نیاز حسین نقوی، علامہ نعمان ثاقب اکبر اور ڈاکٹر حافظ احسان الحق نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں علمائے کرام و مشائخ عظام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ملک میں اتحاد، برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ صدر نے کہا کہ نادیدہ قوتیں اپنے گھناؤنے عزائم کے ذریعے معاشرے کے اتحاد اور شیرازے کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہیں ۔ منفی سوچ کو شکست دینے کے لئے فوری اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی سکالرز اس سلسلہ میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ علماء کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو عام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایک عرصہ سے اخلاقی اقدار کمزور ہو چکی ہیں اور لالچ، رشوت اور بدعنوانی جیسی سماجی برائیاں پختہ ہوئی ہیں اور مذہبی اکابرین کو چاہیے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی بیماری کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 116
Related
Premium WordPress Themes