نیپرا نے میپکو کے ٹیرف میں دو سے چار روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منطوری دے دی
Published on March 31, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 682) No Comments
اسلام آباد۔۔۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے میپکو کے ٹیرف میں دو سے چار روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منطوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے سالانہ ٹیرف کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے بعد ٹیرف میں دو روپے سے چار روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ ٹیرف میں کمی فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث کی گئی۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے ٹیرف میں دو روپے سے چار روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی جبکہ پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کا ٹیرف چار روپے یونٹ کی سطح پر ہی برقرار رہے گا۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق کمرشل صارفین کے ٹیرف میں دو تا تین روپے فی یونٹ اورصنعتی و زرعی صارفین کے ٹیرف میں دو روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 168
Related
WordPress Themes