اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ پاکستان یمن میں فوجی کارروائیوں میں شریک ہے۔ منگل کو پاکستان نے ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جنگی جہاز اور بحری جہاز یمن میں فوجی کارروائی کاحصہ ہیں۔ جاری ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے برطانوی نیوز ایجنسی کی اطلاعات اور ایسی دوسری رپورٹوں کوگمراہ کن اورغلط قراردیا۔