نیویارک… این جی ٹی…اُڑنے والا جھاڑو اور اس پر ایک ڈراؤنی چڑیل کی سواری۔یہ منظر اکثر بچوں کیلئے تحریر کی گئی فرضی کہانیوں اور فلموں میں نظر آتا ہے لیکن امریکہ میں بلند عمارتوں کے درمیان کھلی فضامیں اُڑتے جھاڑو اور اس پر سوارایک چڑیل نے شہر بھر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔در حقیقت یہ کوئی حقیقی اُڑنے والی جادوئی جھاڑو یاچڑیل نہیں بلکہ ایک ریموٹ کنٹرول روبوٹ تھا جسے اسکے مو جد نے عارضی طور پر کھلی فضامیں اُڑنے کیلئے چھوڑ دیا۔اِس فلائنگ بروم کو دیکھ کہ کسی نے اسے پرندے تو کسی نے جہاز کہا تاہم اُڑنے والے اس رو بو ٹ نے اپنی انفرادیت سے سب کو حیران ضرور کر دیا۔